اسلام آباد اور راولپنڈی میں دھواں دھار بارش کی وجہ سے نالا لئی کی سطح میں پھر اضافہ ہونے لگا جس کے بعد متعلقہ اداروں اور آبادیوں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیدپور پر 65 ملی میٹر ، گولڑہ پر 51 ملی میٹر، پی بوکڑہ 110 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ اسی طرح کچہری کے علاقے میں 94 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ہے ۔ جس کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں پر 10 فٹ اور گوالمنڈی پر 9.5 فٹ ہو چکی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ طوفانی بارش کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ کئی مقامات پر گھروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ سٹرکیں تالاب بن چکی ہیں ۔ مسلسل بارش میں واسا اور کنٹونمنٹ بورڈ مکمل ناکام ہو گئے۔ پانی کی نکاسی کے کینٹ بورڈ اور واسا کے دعوے سیلاب میں بہہ گئے۔ کنٹونمنٹ اور شہر کی تمام گلیاں انڈر پاسز منی تالاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔
Discussion about this post