میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ٹی آر ساختہ طیارہ بے قابو ہو کر گھومتا ہوا مکانات کے قریب درختوں کے جھرمٹ کے پیچھے جا گرا اور اس کے بعد کالے دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ جہاں طیارہ گرا اس مکان کو خاصا نقصان پہنچا لیکن مکین بچ گئے۔ طیارے نے ریاست پارانا کے کاسکاویل سے ساؤ پالو کے ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھری تھی، وہ ساؤ پالو کے شمال مغرب میں تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ونہیڈو قصبے میں گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہونے کی وجہ سے اس میں سوار تمام 61 افراد موت کی نیند سو گئے ۔
Discussion about this post