پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ کے بعد سینئیر مینیجر وہاب ریاض اور اسسٹنٹ مینجر منصور رانا کو ہٹائے جانے کے بعد اس پوزیشن پر نوید اکرم چیمہ کو نیا مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔ نوید اکرم چیمہ 2023 سے جنوری 2024 تک پاکستان کے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوران ٹیم منیجر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے، ان کی جگہ منصور رانا کو بعد کی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد منصور رانا اور سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض دونوں کو اسکواڈ کے اندر نظم و ضبط برقرار نہ رکھنے کی رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد عہدوں سےہٹادیا گیا تھا۔ ٹیم منیجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ کیساتھ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی، اسسٹینٹ کوچ اظہر محمود شامل ہیں۔ یاد رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا
Discussion about this post