نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے عہدیداروں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے تمام ایئرپورٹس کو ایم۔پاکس سے بچاؤ کے حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک بھرکے داخلی راستوں پر اسکریننگ نظام مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس کو عالمی ایمر جینسی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی ترجمان وزارت صحت کے مطابق اس سال اب تک افریقی ممالک میں 17 ہزار سے زیادہ مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، 517 اموات کی اطلاع ملی ہے، کل 13 ممالک میں .کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
Discussion about this post