نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ان کا فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اپنی گرفتاری کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا جب وہ ملک میں ہی نہیں تو گرفتاری کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق کچھ روز قبل ذاتی کام کی وجہ سے بیرون ملک آئے ہوئے ہیں اورا ن کی غیرموجودگی میں تمام باتیں مبالغہ آرائی ہیں، ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ وہ ستمبر میں وطن واپس آئیں گے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ آج 3 فوجی افسران کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔
Discussion about this post