ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادرآباد میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، دریائے چناب میں سیلابی پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے ڈھائی لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے۔ دریائے راوی میں جسر اور شاہدرہ کے مقام سے 40 ہزار سے 55 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا جبکہ نالہ بئیں میں درمیانے درجے کا سیلاب اور پلکو میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ دریائے سندھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ ممکنا سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ دریائے چناب، راوی اور ندی نالوں سے ملحقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو ممکنہ خطرے بارے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دریاؤں کے پاٹ میں مقیم شہریوں کا انخلا یقینی بنایا جائے گا ۔
Discussion about this post