پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈرکا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم شراکت داری ہے۔ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان کے مطابق علاقائی سلامتی اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔ دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے۔ سابق فوجیوں کی گرفتاری کی رپورٹ سے آگاہ ہیں۔
Discussion about this post