پا کستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے زیراستعمال غیرقانونی سمز کی بتدریج بندش شروع کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں جعلی سمز کے علاوہ ایسی سمز پر پابندی لگانے کی شروعات ہوگی جو منسوخ شدہ شناختی کارڈ پر جاری ہوئیں۔ دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے میں ایسی تمام سمز بند کر دی جائیں گی جو وفات پاجانے والے افراد کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئی ہیں۔ پی ٹی اے کا ارادہ ہے کہ موبائل سمز کی بند کیے جانے سے قبل متعلقہ صارفین کو آگاہی پیغامات ارسال کیے جائیں گے۔ یہ پیغامات سمز سے متعلق ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات پر مشتمل ہوں گی۔
Discussion about this post