برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ذبیح مجاہد نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔ پاکستان کے ساتھ بھائی چارے کے تعلقات رکھیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات ہماری اور پاکستان کی ضرورت ہے۔ کسی کو بھی افغانستان سے کسی دوسرے ملک میں جنگ کی اجازت نہیں دیتے، اگر پاکستان کے پاس کوئی معلومات ہے تو شیئر کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان چاہے تو پھر بھائی چارے کے اصولوں پر اپنی کوششیں کریں گے، اگر پاکستان نہیں چاہتا تو مداخلت نہیں کر سکتے، پھر یہ ان کا کام ہے کیونکہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔
Discussion about this post