کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مرد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں والدین اور سرپرست مکمل تعاون کریں، انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی کوئی گنجائش نہیں، پولیو ویکسینیشن سے انکار کرنے پر سرپرست اور والدین کے خلاف کارروائی ہوگی۔ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی کی 85 یونین کونسلز میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، شہر کے بیشتر علاقے پولیو وائرس میں ہائی رسک پر ہیں، مہم میں 11 لاکھ بچوں میں سے کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ انسداد پولیو مہم میں انتظامیہ اور پولیس ہیلتھ ورکرز کی بھرپور مدد کریں، دنیا بھر میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ پولیو مہم کی کامیابی بچوں کے والدین کے تعاون پر منحصر ہے، سب کا فرض ہے کہ بچوں کو صحت مند معاشرہ اور خوشحال مستقبل دیں
Discussion about this post