میڈیا رپورٹس کے مطابق کورنگی پولیس نے بنا تصدیق کے رہائشی کرائے داروں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ، ضلع کورنگی پولیس نے 51 مقدمات درج کرکے 121 کرائے داروں کو گرفتار کرلیا۔ ضلع کورنگی پولیس کے مطابق 2015 ایکٹ کے تحت کرائے دار کرایہ نامے کی رجسٹریشن تھانے میں کرانے کا پابند ہے، سندھ پولیس کے ٹیننٹ سافٹ ویئر پر کرائے دار کی دستاویزات کے ساتھ مکمل تصدیق کی جاتی ہے، کرائے پر مکان حاصل کرنے والے فرد کا فنگر پرنٹ کے ذریعے ریکارڈ بھی چیک کیا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد ماضی میں اس طرح کی وقتی رہائش پر پکڑے جاچکے ہیں، کرائے داروں کے ساتھ مکان مالک پر بھی مقدمات درج ہوچکے ہیں، ڈسٹرکٹ کورنگی کے شہری کسی بھی وقت تھانے میں اپنا کرایہ نامہ جمع کروا سکتے ہیں۔
Discussion about this post