پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔ متعلقہ خاتون راولپنڈی کی رہائشی ہے جس کا شوہر بیلجیئم کا شہری ہے۔ پانچ سال پہلے شادی ہوئی۔ خاتون کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ذہنی مریضہ ہے۔ اسے ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے گھر سے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ ملزم کا کہنا ہے کہ خاتون روز میرے گھر آ جاتی تھی اس لیے اسے باندھ کر باہر چھوڑ دیا تھا۔ یاد رہے کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں خاتون نے زیادتی کا الزام لگایا تھا۔
Discussion about this post