اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں موجود ناراض بلوچ باشندوں کو پیغام ہے کہ ماں سے کوئی ناراضی نہیں ہوتی، آپ کے کوئی مطالبات ہیں تو بات کریں، ناراضی کے نام پر دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ہم افہام و تفہیم، احترام کے پل بنائیں اور نفرت کو مسترد کردیں، اتحاد میں طاقت اور طاقت میں ہمارا مسقبل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ناراض بلوچ ہیں جو پہاڑوں پر جابیٹھتے ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں جو کہ 65 فیصد ہیں، یہ ملک کا سب بے بڑا اثاثہ ہے۔
Discussion about this post