اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ 23 ہزار 598 رہی اور آر ڈی اے میں 8.416 ارب ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جولائی 2024 تک 1.458 ارب ڈالر واجب ادا ہیں، ان اکاؤنٹس کے 1.624 ارب ڈالر نکالے گئے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی 2024ء تک آر ڈی اے میں جمع کرائے گئے 5.334 ارب ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہو چکے ہیں۔
Discussion about this post