بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس سپریم کورٹ کے بیرسٹر ساجب محمود عالم کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ جس میں شکیب الحسن کو تحقیقات کے لیے واپس بنگلادیش بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق شکیب الحسن کو فوری طور پر ٹیم سے نکال کر واپس بنگلا دیش بلایا جائے، آئی سی سی رول کے مطابق مقدمے میں نامزدگی کے بعد وہ قومی ٹیم میں کھیلنے کے اہل نہیں۔ یاد رہے کہ شکیب الحسن کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ مقتول کے والد نے جمعرات کو ڈھاکا کے تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شکیب الحسن کو سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
Discussion about this post