مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل ہیں، ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہو گا۔ معلوم ہوا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو مینٹور رہتے ہوئے بطور پلیئر کھیلنے کی اجازت ہو گی، سرفراز احمد مینٹورز میں شامل واحد ایکٹیو کرکٹر ہیں۔ یاد رہے کہ سرفراز احمد نے آخری فرسٹ کلاس میچ اس ماہ بنگلادیش اے کے خلاف کھیلا تھا۔ دوسری جانب پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہو گا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
Discussion about this post