میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں کارساز روڈ حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی میڈیکل رپورٹ تفتیشی حکام کو موصول ہوگئی ہے۔ پولیس حکام نے میڈیکل رپورٹ کو خفیہ رکھ کر عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیکل افسر اور ڈاکٹرز رپورٹ کا مکمل جائزہ لیں گےجس کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ ملزمہ کی جانب سے کوئی نشہ آور چیز استعمال کی گئی ہے یا نہیں۔ یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی کے علاقے کارساز پر تیزرفتار گاڑی ایسی بے قابو ہوئی کہ راہ گیروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون نتاشا دانش کو گرفتار کرلیا تھا۔
Discussion about this post