پشاور، مردان ، مالا کنڈ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ہری پور، سوات ، مردان اور مانہسرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کہا جارہا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور زمین کے اندر گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ودر کرتے باہر نکل ائے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Discussion about this post