راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ابھی والد بنے ہیں، چاہتے ہیں وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔ شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست سے مایوس تو ضرور ہیں لیکن پاکستان کو کم بیک کرنا ہوگا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، ابراراحمد کو 12 رکنی اسکواڈ میں کنڈیشنر کو دیکھ کر شامل کیا گیا۔ ہیڈ کوچ کے مطابق شان مسعود بہت مثبت کپتان ہیں اور پہلے ٹیسٹ میں ڈیکلریشن بھی مثبت سوچ کے ساتھ کی تھی۔ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ عامر جمال فٹنس کلیئرنس نہیں کر پائے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Discussion about this post