سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی جس کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔ سعودی حکومت نے مراسلے کے مطابق موسم کی شدت کے پیش نظر صرف تندرست اور صحت مند عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی، گردہ ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسی طرح ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی، 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔
Discussion about this post