وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھائے گا، اس کا بندوست کیا جائے گا۔ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، جمعرات کو وزیراعظم کوئٹہ میں تھے، ان کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ریاست کو مانتے ہیں، ان کو سر پر بیٹھائے گے، جو لوگ ریاست کو تسلیم نہیں کرتے اور جو بندوق اٹھاتے ہیں وہ دہشت گرد ہیں اور ان لوگوں کا بندوست کریں گے۔ محسن نقوی کے مطابق جو واقعہ 26 کی رات ہوا، وہ پوری پلاننگ کے ساتھ ہوا، ہمیں معلوم ہے کہ ان کے پیچھے کون ہے؟
Discussion about this post