ٹی چینلز کی رپورٹس کے مطابق تیرہ میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان شہری گرفتار ہوا ہے،جس کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق افغان ضلع ننگر ہار ولایت کے ضلع لالپورہ سے ہے۔ گرفتار افغان شہری نے بتایا کہ اس نے دہشت گردی کی ٹریننگ اپنے آبائی شہر ننگر ہار میں حاصل کی۔ تربیت کے بعد اسے پاکستان کے مختلف حصوں میں حملہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پاکستان پر حملے کرنے والے 34 افراد میں آئی ای ڈی کے ماہر بھی شامل تھے، پاکستان پر حملے کے لیے ان کے پاس وافر مقدار میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ گرفتار افغان شہری کے مطابق ستارہ بانڈہ پر حملے میں 10 لوگ زخمی، 15 ہلاک اور باقی کمانڈر بھاگ گئے۔ ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد اس نے پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیارڈال دیے۔
Discussion about this post