پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے ملنے والے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ ملزمہ کے یورین کے نمونوں میں آئس کی موجودگی پائی گئی تھی، تاہم خون کے نمونے میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی۔ میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کے لیے سیل کر دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 19 اگست کو کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی ایسی بے قابو ہوئی کہ موٹر سائیکل سواروں کو روندتے ہوئے گزر گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار آمنہ اور اس کے والد 60 سالہ عمران عارف جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔
Discussion about this post