نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حامی نہیں ہیں۔ اس سوال پر کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے تو خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے اور ن لیگ نے اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہِ راست پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
Discussion about this post