سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ادارہ برائے شماریات کے مطابق اگست میں ملکی سالانہ افراطِ زر کی شرح 9.6 فیصد تک گر گئی ہے اور تقریباً 3 برسوں میں پہلی بار یہ شرح سنگل ہندسے میں آئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ عام آدمی کو ریلیف دینے پر ہے، ابھی کام مکمل نہیں ہوا اور ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے لیکن حقیقی ترقی کررہے ہیں۔ اگست میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد تک گرنا حادثہ نہیں ہے بلکہ یہ نتائج ہیں۔ یاد رہے کہ پیر کو ادارہ شماریات کی طرف سے مہنگائی سے متعلق جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی تقریباً 3 سال بعد سنگل ڈیجٹ پر آگئی اور اگست میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Discussion about this post