قومی اسمبلی اجلاس کے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چوہدری نے پیش کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی آبادی 25 کروڑ سے زائد ہے، سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔ ترمیمی بل کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی نے بیرسٹر دانیال کے بل کی مخالفت کردی۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو چھٹیوں میں کمی کے حوالے سے سوچنا ہو گا، پیر کو سینیٹ نے بالکل ایسا ہی بل قائمہ کمیٹی کو بھیجا ہے، وفاقی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میں 10 ججز کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل مؤخر کردیا۔
Discussion about this post