ایس پی مستونگ عابد خان بازئی کے مطابق صحافی نثار احمد کو گھر سے زمینوں کی طرف جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ نثار احمد کو قبائلی رنجش پر قتل کیا گیا، قاتلوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قاتلوں کو گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔ ایس ایس پی مسرونگ کا کہنا ہے کہ نثار احمد نیوز ایجنسی میں بطور رپورٹر کام کرتے تھے۔ مقتول کے کزن کا کہنا ہے کہ زمینوں کا تنازع چلا آرہا تھا، مقدمہ نامزد افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
Discussion about this post