پی ٹی آئی وفد بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجزمیں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پراسد قیصر، رؤف حسن اور دیگر رہنما شامل ہیں۔ وفد نے اختر مینگل سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی۔ اُدھرن لیگ کا وفد بھی اختر مینگل سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچا۔ وفد میں رانا ثنا، طارق فضل چوہدری، عثمان بادینی، اعجاز جاکھرانی اور خالد مگسی شامل ہیں۔ دونوں وفود کا موقف تھا کہ استعفیٰ دینا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور استعفیٰ دیے بغیر پارلیمنٹ میں آگے بڑھیں۔
Discussion about this post