چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کہتے ہیں کہ کراچی میں وسطِ ستمبر تک بارش کی کوئی امید نہیں، بارش سے متعلق فی الحال پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔ سندھ کے علاقے تھر پارکر، عمر کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں آج اور کل ہلکی بارش ہو سکتی ہے، مون سون ہوائیں وسطِ ستمبر سے سندھ سے واپس لوٹنے لگتی ہیں۔ کراچی میں ستمبر گرم گزرتا ہے، اکتوبر میں بھی موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے خبردار کردیا کہ اکتوبر میں ہیٹ ویوز کا بھی امکان ہوتا ہے۔ اُدھر انب محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
Discussion about this post