میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ نتاشا اور جاں بحق افراد عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا کے درمیان صلح نامہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد لواحقین نے حلف نامہ بھی تیار کرالیا ہے۔ اس حلف نامے کو آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیا جائے گا ، ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ جمع کروایا جائے گا۔ حلف نامے کے مطابق ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے، ہم نے خدا کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے ، ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے اور ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ جاں بحق ہونے عمران عارف کی اہلیہ رومانہ عمران ،بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی عمیمعہ کی جانب سے جمع کروائی جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہوگئی اور زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کردی گئی۔ دعویٰ یہ بھی کیا جارہا ہے کہ نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کردی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی۔ آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔
Discussion about this post