چاروں صوبوں سے رپورٹ ہونے والے تصدیق شدہ وائلڈ پولیو وائرس کے کیسز کے علاوہ 64 اضلاع سے جمع کیے گئے تھے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو کی موجودگی پائی گئی ہے، جو کہ ان علاقوں میں ڈبلیو پی وی ون کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ قومی ادارہ برائے صحت کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے مطابق اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب یونین کونسل رورل 4 میں پولیو کا تازہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ یہ 2008 کے بعد اب اسلام آباد میں 8 برس کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کی پولیو کے خاتمے کے لیے فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے اس کیس کو ”انتہائی تشویش ناک“ قرار دیا۔
Discussion about this post