وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی تقریر پر کہ 15 دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کرالیں گے پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا اپنے الفاظ پہ قائم رہنا اور 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرا کر دکھانا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین کی طرف سے بنگلادیش کا حوالہ دیا گیا اور پشتونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ آور ہونے کی دھمکی دی گئی۔ اس شخص سے اپنے حلقے میں امن قائم نہیں ہوتا، اگر اس کے پاس اتنے لشکر ہیں تو یہ دہشت گردی کنٹرول کر لے یا پھر یہ مان لے کہ یہ دہشت گردوں کے حلیف ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جلسے میں رنگ بازی کرتے ہیں۔
Discussion about this post