وزیراعلیٰ زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین کا کہنا ہے کہ بھائی سے رابطہ ہوگیا اور 7 گھنٹے بعد ان کا سیل فون آن ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ پیر کی رات یہ افواہیں گردش میں تھیں کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بیرسٹر سیف نے بھی ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا، لیکن صاحبزادہ حامد رضا نے ان کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔ بہرحال اب معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ چکے ہیں۔ اس سے قبل ان کی اسلام آباد میں سرکاری حکام کے ساتھ طویل میٹنگ ہوئی، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ جس مقام پر تھی، وہاں جیمرز لگنے سے موبائل سروس کام نہیں کررہی تھی، جس کی وجہ سے علی گنڈاپور سے رابطے نہیں ہو سکے۔ بعد ازاں پشاور آمد پر وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے بھی زوم ایپ پر میٹنگ کی اور انہیں میٹنگ کا احوال بتایا۔
Discussion about this post