اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان کو چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دے دی ہے جبکہ قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے لیے 16 رکنی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور بھی کرلی گئی ہے۔ آج قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جماعتیں اور قیادت اکٹھی بیٹھیں یا نہ بیٹھیں، ارکان کو تو اکٹھے بیٹھنا ہے، کیا سب پارلیمنٹیرینز چارٹر آف پارلیمنٹ پر دستخط نہیں کرسکتے ؟ اسپیکر کے مطابق حکومت پر تنقید ضرور کریں لیکن یہ تنقید ذاتیات پر مبنی نہیں ہونی چاہیے، اسمبلی میں حزب اختلاف کو بولنے کا زیادہ موقع دیا، اپوزیشن اور حکومتی ارکان ساتھ بیٹھ کر رولز طے کرلیں، ایک دوسرے پر تنقید کریں مگر احترام کا خیال رکھیں۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر کل ہی جاری کردیے تھے۔
Discussion about this post