وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے سمٹ آف دی فیوچر سے پہلے ورچوئل اجلاس گلوبل کال سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر میں اجتماعیت کے تصور کو مستقل خطرات کا سامنا ہے، اجتماعیت، مساوات اور انصاف مشترکہ تصور ہونا چاہیے، دنیا کو آج بڑھتے ہوئے تنازعات، چیلنجز اور عدم مساوات کا سامنا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی غربت اور قرضے اجتماعیت کے تصور کو دھندلا رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے واجب الادا قرضے معاف کیے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کے ممکنا غلط استعمال کی روک تھام ہونی چاہیے، نئی ٹیکنالوجی کے منفی استعمال کو روکنے کے لیے نئے، مؤثر تحفظاتی نظام کے قیام کی ضرورت ہے، نا انصافیاں، عدم مساوات مقامی اور عالمی سطح پر بدنام لوگوں کے لیے خلا پیدا کرتی ہیں۔
Discussion about this post