پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے’اختیار عوام کا‘ پورٹل کا افتتا ح کردیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح عوام ہے، یہ کام عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہورہے ہیں۔عوام کو اختیار ملے گا تو مسائل حل ہوں گے، پورٹل سے پتا چلے گا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سےکیا ہورہا ہے۔ اصلاح پہلے ہے، سزا بعد میں اس لیے کہتا ہوں کہ اپنی اصلاح کریں، ہماری پہلی ترجیح عوام ہے، جوبھی اچھی کارکردگی دیکھائے گا اس کو ایوارڈ دیں گے۔وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ جرگہ سسٹم کو دوبارہ بحال کررہے ہیں، جرگہ سسٹم ایک نظام ہے، اس حکومت میں آپ سے جتنے بھی آپ سے وعدے کیے گئے ہیں وہ پورے ہوں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ پورٹل کے ذریعے عام شہری شکایات درج کرسکیں گے اور مختلف امور کا آن لائن جائزہ لے سکیں گے، پورٹل میں عوامی ایجنڈہ، صحت، تعلیم، امن وامان اور میونسپل سروسز کے بارے تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
Discussion about this post