کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ اس سال چکن گونیا کے 140 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ملیریا اور ڈینگی کی صورتِ حال بہتر ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروس کا پروگرام شروع کر رہے ہیں، ادویات کی فراہمی اور ٹیسٹ کی سہولتیں سرکاری اسپتالوں میں بہتر کرنے کا منصوبہ چل رہا ہے، تمام اسپتالوں کے شعبۂ حادثات کی گنجائش کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کہتی ہیں کہ شہر کے مرکزی اسپتالوں کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، ایک ایک کر کے تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کیا جائے گا، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پروگرام کو فعال کرنے جارہے ہیں۔ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ منکی پاکس کا کیس سندھ میں تاحال رپورٹ نہیں ہوا۔ ہر اسپتال میں ملازم کی بائیو میٹرک لازمی کرنے جا رہے ہیں۔
Discussion about this post