امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی غلطیوں کی سزا افغان عوام کو نہیں ملنا چاہیے۔ پاکستان کے افغان عوام کے ساتھ لامحدود تعلقات ہیں۔ اپنا جغرافیہ تبدیل نہیں کرسکتے۔ اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن طالبان سے بات چیت جاری رہنا چاہیے۔ پاکستان کسی صورت افغان طالبان کو تنہا کرنے کا حامی نہیں ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ پہلی ترجیح معاشی و سماجی ترقی ہے۔ دوسری ترجیج کشمیر اور فلسطین کے عالمی مسائل اور افغانستان کی صورتحال ہے۔
Discussion about this post