چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سی آئی اے اور متعلقہ ایس ایچ او کو پہلے ہی معطل کردیا تھا، حکومتِ سندھ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ حکومت احکامات جاری کرنے میں پس و پیش سے کام نہیں لیتی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے خلاف کارروائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔
Discussion about this post