فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور سے دبئی روانہ ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں قسمت آزمائے گی۔ اہم مقابلوں سے پہلے قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی۔ پہلا وارم میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ جبکہ دوسرا 30 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ کا افتتاحی میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا، دوسرا میچ 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت، تیسرا میچ 11 اکتوبر کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ کپتان فاطمہ ثنا نے دبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی، ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ امید ظاہر کی ہے ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
Discussion about this post