فیصل کریم کنڈی نے سوات میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے خیبر پختون خوا کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کا خطرہ ہے۔یہ واضح ہے کے پی حکومت قیام امن کی کوششوں میں مخلص نہیں، صوبائی حکومت کی بےعملی دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ گورنر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا یہ حملہ پاکستان اور اسلام دشمنوں کی بڑی سازش کا حصہ ہے۔ کے پی حکومت کی نااہلی اور غفلت کے باعث خدشات ناقابل برداشت ہوتے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت صرف بیان بازی کر رہی ہے، حقیقی کارروائی نظر نہیں آ رہی۔
Discussion about this post