بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی کہ چیف جسٹس اُن کے اور پی ٹی آئی سے متعلقہ کسی بھی کا حصہ نہ بنیں۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ صدارتی آرڈیننس کے بعد جسٹس امین الدین خان 3 رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کرنا شامل ہے۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا اکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی پالیسی کیخلاف ڈالا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ ایجنڈے میں مبینہ آڈیو لیکس کیس بھی شامل ہے جس میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی 5 رکنی بنچ نے حکم امتناع دیدیا تھا اور یہ کیس ایک سال سے زائد عرصہ سے زیر التوا ہے۔
Discussion about this post