ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ جسے فیچر کو ’ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ میں کسی بھی ویڈیو کو ڈیلیٹ کیے بغیر اسے ایڈٹ کرکے ری پوسٹ کرسکیں گے۔ ماہرین کے مطابق ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ ان صارفین کے لیے بہت کارآمد فیچر ہوگا جو براہ راست ٹک ٹاک میں ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، اس کے علاوہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کے برعکس بننے والی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کے بجائے ایڈٹ کیا جاسکے گا۔ صارفین کو پہلے سے اپ لوڈ ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لیکن اگر آپ اپنے کلپس کے لیے کوئی اور ٹول یعنی کیپ کٹ استعمال کر رہے ہیں، تو آپ اس فیچر کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔ مثلاً آپ نے کوئی ویڈیو بنائی اور آپ کو کوئی بہتر خیال آجاتا ہے، یا کوئی اور طریقہ آزمانا چاہتے ہیں تو آپ ری ایڈٹ کرسکیں گے۔ ٹک ٹاک نے ابھی اس کو باقاعدہ شامل کرنے کا اعلان نہیں کیا لیکن جلد اس فیچر کو ایپ میں شامل کرلیا جائے گا۔
Discussion about this post