چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی، جس کی وجہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی۔ عدالتی عملے کے مطابق آج کورٹ نہیں ہوگی۔ شہری منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔ جس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے۔ عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔
Discussion about this post