جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’حق دو عوام کو‘ تحریک دوسرے فیز میں داخل ہو رہی ہے، شاہراہوں پر دھرنے دیں گے تاکہ عوام کو معلوم ہوچلے کہ جماعتِ اسلامی ان کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔ جماعتِ اسلامی عوام کی نمائندگی کر رہی ہے، ہر طرف نااہلی اور کرپشن ہے، ہم عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں، عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ ہم برباد ہوتے چلے جا رہے ہیں، ہم نے ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کیا، ہم نے حکومت کو موقع بھی دیا اور عوامی رابطے کو بھی جاری رکھا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے اس لیے ہم پریہ ٹیکس لگتے ہیں، عوام کے حقوق کی تحریک پارٹی بازی کے لیے نہیں، یہ پاکستان کے 25 کروڑ لوگوں کا مقدمہ ہے۔
Discussion about this post