مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق ایکٹ میں ترامیم، سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے، آٹھ ججز کی وضاحت اور تفصیلی فیصلے کی وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں لکھا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے خط لکھا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہوئی،
الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان نے بھی ترمیمی قانون پر عمل درآمد کے لیے رجوع کیا، عدالتی فیصلے پر 39ارکان کی حد تک الیکشن کمشن عمل درآمد ہوچکا ہے، ترمیمی ایکٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے ترمیم کرکے ماضی سے اطلاق کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلے واضح ہیں کہ پارلیمنٹ کی دانش کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا، عدالتی فیصلوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہوگا۔
Discussion about this post