اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسکول کی زمین پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کی زمین پر متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے قبضہ کیا گیا، جرمن اسکول کے نام سے مشہور سرکاری اسکول کی 1 لاکھ 5 ہزار گز زمین پر قبضہ ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری کو اورنگی ٹاؤن میں اسکول کی زمین کا قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جگہ خالی کرانے کے بعد اس مقام پر یونیورسٹی یا کالج بنایا جائے، اراضی تعلیمی مقاصد کے لیے ہے، اسکول کمیٹی اور ماہر تعلیم سے مشاورت کی جائے۔ زمین کی لیز لینے والوں کو متبادل جگہ دینے سے متعلق بھی اسکول کمیٹی طے کرے، کمیٹی 3 ماہ میں اپنی سفارشات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔
Discussion about this post