وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لیڈر شپ جیلوں میں ہے، قوانین میں ترمیم کریں گے، بہترین انصاف کے لیے قوانین بنا رہے ہیں۔ کسی کو طاقت کا غلط استعمال کرنے نہیں دیں گے، جو لوگ قانون توڑیں گے، ان کو سزا ملےگی۔ انہوں نے اس الزام کی تردید کی کہ جلسوں میں وہ صوبائی وسائل استعمال کررہے ہیں اور بی آر ٹی بسیں ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ اُدھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔ انہیں جلسے کے لیے پنجاب پہنچنا تھا لیکن وہ دو بار خیبر پختون خوا اور پنجاب کی سرحد سے واپس لوٹ گئے۔
Discussion about this post