اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی۔ ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ و درپیش چیلنجز، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے، اسلامی تعلیمات امن، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں۔ امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے، آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایوان کا دورہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ پیر کو عالمی شہرت یافتہ اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچے تھے۔
Discussion about this post