سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کو ویڈیو لنک پیشی کی اجازت نہ دینے پر وکیل علی ظفر نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا جس پر سپریم کورٹ نے علی ظفر کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے تشریح نظر ثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کر رہا ہے، جسٹس امین الدین ،جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم بینچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں منظور کرتے ہوئے منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
Discussion about this post